مشرق وسطی

کويت ميں ہزاروں لوگوں کا احتجاجي مظاہرہ

kwyatکويت ميں ہزاروں لوگوں نے انتخابات کے قانون ميں ممکنہ تبديلي کے خلاف احتجاجي مظاہرہ کيا ہے –
حزب اختلاف کي کال پر کئے جانے والے اس مظاہرے کے دوران مظاہرين نے پير کي رات پارليمنٹ کي عمارت کا گھيراؤ کيا –
خبروں کے مطابق آئيني عدالت نے حکومت کے کہنے پر ، منگل کے روز انتخابات سے متعلق قوانين ميں ترميم کرنے کا اعلان کيا ہے
مظاہرے ميں شامل کچھ اراکين پارليمنٹ نے بھي ، انتخابات کے قانون ميں ترميم کي بابت خبردار کيا ہے –
ياد رہے کہ کويت کي حکومت نے ، آئيني عدالت سے کہا ہے کہ وہ سن دو ہزار چھے ميں بنائے گئے انتخابات کے قانون ميں ترميم کرے اور انتخابي حلقوں کي تعداد پچيس سے کم کرکے پانچ کر دے –

کويت ميں کئ مہينے سے سياسي بحران جاري ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button