مشرق وسطی

سی این این لاکھ ڈالر خرچ کئے نشر بھی نہیں کیا ،اعتراض پر دھمکی دی

bahrain polliceگذشتہ ہفتوں اس وقت امریکی چینل سی این این اور مشرق وسطی میں بھیجی گئی اپنی ہی خصوصی رپوٹر کے درمیان تنازعہ اس وقت ایک بریکنگ نیوز بن گئی جب خصوصی رپوٹر امبر لیون نے بحرین کی موجودہ صورت حال پر مشتمل اس ڈاکیومنٹری کو مکمل کرلیا جسے بنانے کے لئے خود سی این این نے اسے بھیجا تھا
جب وہ بحرین میں عوامی جمہوری جدوجہد اور اس کے خلاف شاہی خاندان کے تشدد آمیز ردعمل کے بارے میں زمینی حقائق پر مبنی ڈاکیومنٹری مکمل کرکے واپس نیویارک لوٹی تو سی این این نے ڈاکیومنٹری دیکھنے کے بعد اسے نشر کرنے سے انکار کردیا کیونکہ اس ڈاکیومنٹری میں امریکہ نواز بحرینی شاہی خاندان کا اصل پول کھولا گیا تھا اور زمینی حقائق بیان کئے گئے تھے جب لیون نے اعتراض کیا تو سی این این کی انتظامیہ نے دھمکی دی کہ انہیں فارغ کیا جائے گا انہیں اس سلسلے میں خاموشی اختیار کرنی ہوگی۔
ڈاکیومنٹری میں بحرینی شاہی خاندان کی جانب سے برتنے والے امتیازی سلوک ،خواتین کے ساتھ تشدد،ممنوعہ اعصاب شکن گیس کا استعمال جیسے مسائل شامل ہیں اس ڈاکیومنٹری پر ایک لاکھ امریکی ڈالر یعنی قریب ایک کروڈ روپے لاگت آئے تھے ۔
ڈاکیومنٹری کو نشر نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بتائی گئی کہ کیونکہ امریکہ اور بحرین کے تعلقات گرم ہیں اور بحرین نہ صرف امریکہ بلکہ مشرق وسطی میں اسرائیل کے لئے بھی نرم گوشہ رکھتا ہے اس لئے اسے نشر کرنے سے تعلقات پر اثر پڑسکتا ہے اور امریکہ اپنے ایک پٹھو کو کھو نہیں سکتا

متعلقہ مضامین

Back to top button