مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ کا ظلم و تشدد جاری

bahrain polliceبحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے مختلف مقامات پرحملے کر کے بہت سے شہریوں کوگرفتار کر لیا ہے۔
 آل خلیفہ کے کارندوں نے آج چھے گھروں اور سولہ دیہی علاقوں کا محاصرہ کر کے گھروں میں زہریلی گيسوں کے گولے پھینکے جس سے بہت سے لوگ لوگ بالخصوص بچے زخمی ہوگئے۔ بحرین کی جمعیت الوفاق نے بھی کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے الدراز علاقے میں گھروں پرحملے کئے ہیں اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے گھروں پرحملے کرکے گھروں میں موجود ساز وسامان کو تباہ کر دیا۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button