مشرق وسطی

آل خلیفہ کے مجرم حکام پر مقدمہ چلایا جائے

bahrain cartonبحرین کے ایک انقلابی رہنما ھادی موسوی نے کہا ہے کہ عوام اپنی انقلابی تحریک سے دستبردار نہیں ہوگي۔
جمعیت الوفاق الاسلامی کے اس رہنما نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت بحران کو آگے بڑھا کر عوام کے مسائل میں اضافہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں ساری قومیں اور مسالک آل خلیفہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور آل خلیفہ کے مجرم حکام پر مقدمہ چلائے جانے کے خواہاں ہیں۔ ادھر ایک اور انقلابی رہنما ہشام صباغ نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت عوامی انقلاب کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہےلیکن مظاہروں میں عوام کی بھر پور شرکت سے شاہی حکومت کی یہ سازش ناکام ہوجائے گي۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کا ڈکٹیٹر جنگي مجرم ہے اور اسے نہتے عوام کا قتل کرنے کےجرم میں سزا دی جانی چاہیے۔ ادھر جمعیت الوفاق اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں نوے بچے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ آل خلیفہ کےکارندے ان بچوں کو جسمانی ایذائيں پہنچاتے ہیں۔ قابل ذکرہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں پر احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button