بحرين ، يوم القدس کي ريليوں پر حملہ
سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ملک ميں ہونے عالمي يوم القدس کي ريليوں کو طاقت کے ذريعے کچل ديا ہے- عرب ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ملک کے مختلف شہروں ميں ہونے مظاہروں اور ريليوں ميں شريک لوگوں پر حملے کئے اور انہيں فلسطينيوں کي حمايت ميں آواز بلند کرنے سے روکنے کي کوشش کي
کہا جارہا ہے کہ سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے بيت القدس کي آزادي کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ربرکي گولياں برسائيں اور زہريلي آنسوں گيس کے گولے پھينکے ہيں-
بحرين کے عوام ملک کي استبدادي شاہي حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کے اظہار کے لئے ہر روز مظاہرے کرتے چلے آرہے ہيں-
بحريني سيکورٹي اہلکار جنہيں سعودي فوجيوں کي پشت پناہي حاصل ہے، ملک ميں جاري عوامي مظاہروں کو طاقت کے بل پر کچلنے کي ناکام کوشش کر رہے ہيں-