مشرق وسطی

بحرین میں مظاہرین کی گرفتاریاں

bahrain protestخبروں ميں کہا گيا ہے کہ بحريني عوام نے دارالحکومت منامہ سميت ملک کے کئي شہروں ميں جمہوريت کے حق ميں مظاہرے کئے اور خانداني آمريت کے خاتمے کا مطالبہ دہرايا-
سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے کئي مقامات پر مظاہرين کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کيا جسکے نتيجے ميں متعدد مظاہرين زخمي ہوگئے ہيں-
انساني حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سيکورٹي فورس نے جمہوري حقوق کي بالادستي کا مطالبہ کرنے والے گيارہ افراد کو گرفتار بھي کرليا ہے- مظاہرين نے ملک کے بادشاہ حمد بن عيسي آل خليفہ کو ملک ميں جاري انقلابي تحريک کے آغاز سے اب تک مارے جانے والے مظاہرين کے قتل کا ذمہ دار قرار ديا- بحرين ميں جاري جمہوري تحريک کے دوران درجنوں افراد شہيد ہوچکے ہيں جبکہ لاتعداد لوگ زخمي بتائے جاتے ہيں-
بحرين ميں گزشتہ ايک سال سے انقلابي تحريک جاري ہے اور لوگ ملک ميں آزادي، جمہوريت، سماجي انصاف اور عوامي حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں- بحرين کي شاہي حکومت سعودي فوجيوں کے تعاون سے ملک ميں جاري انقلابي تحريک کو کچلنے کي کوشش کر رہي ہے-
سعودي عرب نے مارچ دوہزار گيارہ ميں اپني فوجيں منامہ روانہ کي تھيں جو مقامي سيکورٹي فورس کے ساتھ ملکر انقلابي تحريک کو کچلنے کي کوشش کر رہي ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button