مشرق وسطی

بحرینی عوام نےانسانی زنجیربناکرمظاہرےکئے

bahrain kaboterبحرین کے انقلابیوں نے ابو صیبع ، الشاخورہ اور کرانہ سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکیں بلاک کر کے حکومت مخالف جلوس نکالے۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اس حکومت کی برطرفی اور قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق جد حفص کے علاقے میں آل خلیفہ کے کارندوں اور انقلابیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئيں۔ اور آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پر آنسوگیس اور زہریلی گیس کے شیل پھینکے۔
دریں اثناء الاخباریہ ٹی وی چینل نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اپنی غیر انسانی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بحرین کی خواتین پر بھی بہیمانہ تشدد کرتے ہیں۔ اور خواتین پر ان کے جسمانی اور ذہنی تشدد میں شدت پیدا ہوئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button