مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے مختلف علاقوں میں مظاہرین پر حملے

bahrain protest shiaاطلاعات کے مطابق ہفتے کو بحرین کے مختلف علاقوں میں بحرین کی انقلابی قوم نے مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی سرنگونی کے نعرے لگائے تھے جنہیں منتشر کرنے کے لئے آل خلیفہ کے کارندوں نے حملے کئے۔ مظاہرین پر حملوں میں کئي انقلابی زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے فوج کے حملوں کے جواب میں ٹائر جلا کر شاہراہیں بند کردیں۔ بحرینی مظاہرین نے سعودی عرب کے انقلابی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی شہید حسین یوسف القلاف کا علامتی جلوس جنازہ نکالا۔ یاد رہے سعودی کارندوں نے ایک انقلابی جوان حسین یوسف القلاف کو گولی مارکر شہید کردیا تھا۔ اس جوان کی عمر اٹھارہ سال تھی۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کے وحشی کارندوں نے العالی علاقے میں پانچ گھروں میں گھس کر ساز وسامان تباہ کردیا اور چھے افراد کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرکے لے گئے۔ یاد رہے ملت بحران اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button