مشرق وسطی

بحرین میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے

bahrain protest-manamaبحرين ميں عوام مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور آج بھي ملک کے مختلف علاقوں سے حکومت مخالف مظاہروں کي خبريں موصول ہوئي ہيں-
ہمارے نمائندے کے مطابق بحريني عوام کي ايک بڑي تعداد نے آج بھي جزيرہ ستر اور کرزا کان نامي علاقوں ميں اپنے جمہوري مطالبات کے حق ميں جلوس نکالے اور شاہي حکومت کے خاتمے کے مطالبہ دہرايا- مظاہرين شاہي حکومت مردباد اور آل خليفہ مردباد کے نعرے لگار ہے تھے-
کہا جارہا ہے کہ جزيرہ ستر ميں سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے پرامن مظاہرين کے خلاف آنسوگيس اور ربر کي گوليوں کا آزادانہ استعمال کيا جسکے نتيجے ميں متعدد مظاہرين زخمي ہوگئے- اتوار کے روز دارالحکومت منامہ اور اسکے نواحي علاقوں ميں بھي سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے-
بحرين ميں مظاہرے کے خلاف تشدد اور طاقت کے استعمال کے باجود مظاہروں کا سلسلہ بدستوري جاري ہے اور لوگ جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button