مصر میں پہلا شيعہ دينی مدرسے كا قيام

21 جولائی, 2012 08:29

shiaمصر میں شيعوں كی موجودگی میں (علوم اہل بيت (ع) انسٹی ٹيوٹ) كے عنوان سے پہلے شيعہ دينی مدرسے كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
یہ مدرسہ ۱۸ جولائی كو (السيدۃ زينب(ع)) محلے میں مصری پارليمنٹ سے ۵۰ میٹر كے فاصلے پر قاہرہ كے مركز میں كھولا گيا ہے ۔

واضح رہے كہ اس مدرسے كے پرنسپل علاء الدين محمد ماضی ابو العزايم ہیں اور اس كی افتتاحیہ تقريب میں علوم اہل بيت (ع) انسٹی ٹيوٹ كے ايجوكيشنل بورڈ صدر عاصم فہيم ، المنصورہ يونيورسٹی كے پروفيسر راسم النفيس ، مصر كے جج الدمرداش العقالی اور۲۵ جنوری كے انقلاب میں مذہب تشيع كی ترويج كے الزام میں قيد ہونے والے مركز علوم آل البيت(ع) كے سابق صدر محمد سليمان نے شركت كی ہے ۔

5:19 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔