آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی کے نعرے

04 جولائی, 2012 12:08

bahrain kingبحرین میں انقلابی تحریک جاری ہے ۔ملت بحرین نے گذشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر تاکید کی۔ ملت بحرین نے اپنے حق خود ارادیت پر تاکید کرتے ہوئے آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی کے نعرے لگائے۔ یاد رہے آل خلیفہ کے کارندوں نے سعودی عرب کی جارح افواج کی مدد سے منامہ کے اطراف کے علاقوں پرحملے کئے اور گھروں پر ہینڈ گرینیڈ اور آنسو گيس کے گولے داغے۔ آل خلیفہ اور سعودی جارحین کے حملوں میں کئي انقلابی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب نے عوام سے مطالبہ کیا ہےکہ آل خلیفہ کی جارحیت کے ثبوت و شواہد اکٹھا کرکے پیش کریں۔ آل خلیفہ کی حکومت کو مغرب بالخصوص امریکہ اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔ مغرب کی حمایت سے آل خلیفہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کی خبرین سنسر ہوجاتی ہیں۔ بحرینی عوام اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

4:11 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔