مشرق وسطی

شام نے بعض مغربی ممالک کے سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے

sham safer شام نے مغربی ممالک کے معاندانہ رویہ کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بعض مغربی ممالک کے سفارتکاروں کو شام سے نکال دیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے شام کے سفراء کو اپنے ممالک سے نکال دیا ہے اور شام نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بعض مغربی ممالک کے سفارت کاروں کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیکر شام سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔

جن ممالک کے سفراء شام سے نکالے گئے ہیں ان میں امریکہ، برطانیہ، سوئیس، جرمنی، ترکی، فرانس، اٹلی، اسپین، بلجیئم، بلغاریہ اور کینیڈا شامل ہیں۔


متعلقہ مضامین

Back to top button