مشرق وسطی

بحرین :امریکہ کی رسوائي کا دن

Bahraini forces attack mourبحرین میں آج امریکہ کی رسوائي کا دن منایا گيا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق ملت بحرین نے آج جمعے کو امریکہ کی رسوائی کے دن سے موسوم کیا تھا اور مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔ ملت بحرین نے ان مظاہروں میں سعودی عرب سے بحرین کے الحاق کی کوششوں اورملت بحرین کے خلاف امریکہ کی سازشوں کی مذمت کی۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے جمعرات کی رات کو مختلف علاقوں میں مظاہرین پر حملے کرکے دسیوں انقلابیوں کو زخمی کردیا۔ مظاہرین نے عبدالہادی خواجہ اور نبیل رجب سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ ملت بحرین نے اپنے مظاہروں میں آل سعود کے جارح فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی پر مقدمہ چلایا جائے۔ادھر ایک عرب مبصر نے کہا ہےکہ بحرین کے تعلق سے سعودی عرب کی توسیع پسندانہ پالیسیوں سے علاقے میں کشیدگي بڑھے گي۔ پریس ٹی کے مطابق فواد ابراہیم نے کہا ہے کہ آل سعود اسلامی بیداری کے پھیلنے سے وحشت زدہ ہے اور اسی کا مقابلہ کرنے کےلئے اس نے بحرین کے الحاق کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود نے عرب قوموں کے انقلابوں کے خوف سے بحرین پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھا ہے۔ ادھرکویت کی پارلیمنٹ کے رکن عبدالحمید عباس دشتی نے سعودی عرب سے بحرین کے الحاق کو المیہ سے تعبیر کیا ہے۔ عبدالحمید عباس دشتی نے سعودی عرب سے بحرین کے الحاق کو بے سود قراردیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک جمہوریت، عوامی مشارکت، پارلیمنٹ اور آئين کے بغیر ایک دوسرے سے متحد نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کویتی پارلمینٹ کے اراکین اسپیکر احمد سعدون کی اس بات سے متفق ہیں کہ کسی بھی طرح کے اتحاد کی تشکیل سے پہلے عوام کی آزادیوں اور جمہوریت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ یاد رہے کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عرب ممالک کے اتحاد کی پیش کش کے جواب میں کہا ہے کہ کسی بھی طرح کے اتحاد سے پہلے اپنے اپنے ملکوں میں جمہوریت کو یقینی بنائيں۔ سعودی عرب بحرین سے اتحاد کرنے کے درپئے ہے جس کی ملت بحرین نے مخالف کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button