مشرق وسطی

بحرین آل خلیفہ کے ہاتھوں پچاس بچے بھی قید مین

bahrain chaildبحرین کی جمعیت الوفاق نے انکشاف کیا ہےکہ آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں پچاس سے زائد بچے قید ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے ایک عھدیدار ھادی الوسوی نے ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ظالم حکومت نے دو بچوں کو گرفتار کیا تھا جن میں اب بھی پچاس بچے قید میں ہیں۔

ھادی موسوی نے کہا کہ ان بچوں کو جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے وحشی کارندوں نے گذشتہ ماہ ساٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا جنمیں کچھ بچے بھی شامل تھے۔

قابل ذکر ہے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے نام نہاد اصلاحات کی منظوری دیدی ہے جسے ملت بحرین نے مسترد کردیا ہے۔

ملت بحرین نے حکومتی اصلاحات کو فریب اور دھوکہ دہی سے تعبیر کیا ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button