بحرین میں آل خلیفہ کا تشدد جاری

27 جنوری, 2012 12:31

bahrain-quranبحرین کی جمعیت عمل اسلامی نے چار جوانوں کی شہادت کے بعد تین دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے گذشتہ دنوں میں آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں چھے افراد شہید ہوئےہیں جن میں چار جوان بھی شامل ہیں۔

ادھربحرین کے ایک انقلابی رہنما نے ملک کے حالات کو نہایت بحرانی قراردیا ہے۔ جمعیت الوفاق کے رہنما جمیل کاظم نے العالم سے گفتگو میں بحرین کے حالات کو بحرانی قرادیتےہوئے کہا کہ حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے ہاتھوں ایک دن میں چار انقلابی جوان شہید کردئے جاتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے کارندے رہائيشی علاقوں پرحملے کرکے عوام کے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الدیہ اور النعیم سمیت ان علاقوں میں جہاں شہدا کے جلوس جنازہ نکالے گئے تھے آل خلیفہ کے کارندوں کےحملے جاری ہیں اور حکومتی درندے بری طرح سے عوام کو کچل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آيت اللہ شیخ عیسی قاسم سیمت مختلف شخصیتوں اور علماء کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

10:14 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top