مشرق وسطی

بحرین میں مظاہرہ، گیارہ سالہ بچہ شہید

shaheed-Yaseen-Aliبحرین میں مظاہرین پرتشدد کےنتیجےمیں ایک گیارہ سالہ بچہ شہید ہوگیاہے۔
موصولہ رپورٹوں کےمطابق بحرین میں جمعہ کےدن ہونےوالےمظاہروں میں سیکورٹی اہلکاروں کےتشدد کےنتیجےمیں ایک گیارہ سالہ بچہ شہید ہوگيا۔

سعودی عرب کےحمایت یافتہ بحرینی فوجیوں نے کئی علاقوں میں آمریت کےخلاف مظاہرہ کرنےوالےنہتھےعوام پردھاوا بول دیا جس کےنتیجےمیں گیارہ سال کاایک بچہ شہید ہوگيا۔
درایں اثنا بحرین کے بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم نےمظاہرین پرفوج کےحملوں کی مذمت کرتےہوئے کہاہےکہ بحرینی حکومت ، حکمراں خاندان کےخلاف کسی بھی طرح کےمظاہرے کوسختی سےکچل دیتی ہے ۔
شیخ عیسی قاسم نےکہاکہ موجودہ صورت حال کا کوئی راہ حل نظر نہيں آرہاہے ۔
واضح رہے کہ بحرینی مظاہرین کی سرکوبی کےباوجود اس ملک کےعوام تقریبا ہرروز آمرحکومت کےخلاف مظاہرے کررہےہيں۔
درایں اثنا سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ نمرباقرآل نمر نےبحرینی عوام پرہونےوالےتشدد کاذمہ دار آل سعود حکومت کوقراردیاہے ۔
شیخ نمر نے العوامیہ کےعلاقے کی مسجدامام حسین میں نمازجمعہ کےخطبوں میں آل سعود کوظالم قراردیتےہوئے اسے بحرینی شہریوں کی شہادت کاذمہ دار قراردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button