مشرق وسطی

بادشاہ کےخطاب پربحرین میں مظاہرہ

bahrainprotest 1بحرینی عوام نے اس ملک کےحالات کےبارےمیں بادشاہ حمد بن خلیفہ آل ثانی کےبیان کےخلاف مظاہرہ کیا۔
العالم کی رپورٹ کےمطابق بحرینی عوام نے پورے ملک میں سڑکوں پرنکل کرشاہ بحرین کےخطاب کےخلاف پیرکی رات مظاہرہ کیا اور شاہ بحرین کےخطاب کی مذمت

کرتےہوئےاعلان کیاکہ بادشاہ کےبیانات عوام کےمطالبات پرپورے نہیں اترتے ۔
رپورٹ کےمطابق سعودی فورس کےحمایت یافتہ بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نےمظاہرین کوسختی سےکچل دیا اور ان پرزہریلی گیس کےگولے فائرکئے۔ بحرینی سیکورٹی اہلکاروں کےحملےميں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
ایسےعالم ميں جب بحرینی فوج انقلابی مظاہرین کوسختی سےکچل رہی ہے بحرینی کابینہ نے ملک میں تشدد کوجرم قرار دیاہے ۔
درایں اثنا لندن سےشائع ہونےوالےروزنامہ القدس العربی نےاپنےایک مقالےمیں لکھاہے کہ آل خلیفہ حکومت مختلف کمیٹیاں تشکیل دینےکےبجائے اس ملک کےعوام کےمطالبات پورے کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button