مشرق وسطی

ملت بحرین ڈٹی ہوئي ہے

bahrain 2ملت بحرین نے عاشورا کے جلوسوں میں اپنے مطالبات کے حصول پر تاکید کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق ملت بحرین نے آل خلیفہ اور جارح سعودی فوجیوں کے کڑے حفاظتی انتظامات میں ماتمی جلوس نکانے اور پرامن مظاہرے کئے۔ بحرینی قوم نے اعلان کیا کہ عاشورا ظلم و ستم پر حق و حقانیت کی فتح ہے۔ 
بحرین میں جمعیت الوفاق کے رہنما ہادی الموسوی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ نے عالمی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں رد و بدل کیا ہے اور بعض چیزیں بڑھائي ہیں۔ ہادی الموسوی نے آج العالم سے گفتگومیں کہا کہ عالمی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بحرین کے بہت کم واقعات کا ذکر کيا گيا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ جو انگریزی میں تھی آل خلیفہ کے کارندوں نے اس کا غلط ترجمہ کرکے ذرائع ابلاغ کے سپرد کیا جس سے حقائق مسخ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں رد و بدل کرنا رپورٹ میں بیان کئے گئے حقائق سے آل خلیفہ کے خوف و ہراس کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر محرق میں آل خلیفہ کے وحشی کارندوں نے غنڈوں کی مدد سے عزاداروں پر حملے کئے اور انہیں بری طرح زد و کوب کیا ہے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے عزاداروں کے اموال لوٹ لئے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ ہادی الموسوی نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت شیعہ مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اسی ھدف کے تحت اس نے دسیوں مسجدوں اور امام بارگاہوں کو مسمار کیا ہے۔ بحرین کے عوام نے اپنے مطالبات پورے ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جو اپنے اھل سنت بھائیوں کے ہمراہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی امتیازی پالیسیوں کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button