مشرق وسطی

بحرین: خلیفیوں نے مسجد کو شہید کرکے پارک بنا دیا

bahrain masjidآل خلیفہ نے ایک مسجد کو شہید کرکے اس کے احاطے کو پارک میں تبدیل کیا ہے۔ جمعیۃالوفاق نے اس خلیفی اقدام کی مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیۃ الوفاق الاسلامی الوطنی نے اپنے بیان میں خلیفیوں کے ہاتھوں مسجد کی شہادت اور اس کے احاطے میں پارک بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ النویدرات کے علاقے میں بزرگ صحابی رسول (ص) حضرت ابوذر غفاری کے نام پر قائم مسجد کو پارک میں تبدیل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ یہ مسجد انقلاب کے آغاز کے بعد مارشل لاء کے دورنا درجنوں دیگر مساجد کی طرح افسوسناک انداز سے شہید کردی گئی تھی۔ 
جمعیۃالوفاق نے اس خلیفی اقدام کو بحرینی عوام کے جذبات اور اسلامی اقدار کی کھلی توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ النویدرات اور البربورہ کے علاقوں میں مساجد کی شہادت کے لئے جواز فراہم کرنے کی غرض سے شائع ہونے والی خلیفی رپورٹیں تضادات کا مجموعہ ہیں جبکہ فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ میں خلیفی سرکار کے حکام کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ان مساجد کو امن و امان کے تقاضوں کے مطابق شہید کیا گیا ہے۔ چنانچہ حکومت کی یہ بات بے جا ہے کہ ان مساجد کو حکومت اجازت نامہ نہ ہونے کے باوجود غیرقانونی طور تعمیر کیا گیا تھا اور اسی بنا پر ان کو شہید کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button