مشرق وسطی

شیعہ عرب لیگ نجف اشرف میں قائم کی جائے گی

iraq shia arab leeg مصر کے ایک شیعہ لیڈر نے شیعہ عرب لیگ کو نجف اشرف میں قائم کئے جانے کی خبر دی ۔
شیعت نیوز  مانیٹرنگ ڈسک کی رپورٹ کے مطابق ، آل البیت پارلیمنٹ مصرکے جنرل سکریٹری ، محمد الدرینی نے التوافق چائنل عربستان سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ عرب لیگ کے قیام کی غرض سے نجف اشرف میں شیعہ عربی لیڈرس کے اجتماع سے باخبر کیا ۔

انہوں نے مذکورہ خبر دیتے ہوئے کہا : شیعہ عرب لیڈروں کا ایک گروپ ائندہ ماہ نجف اشرف میں یکجا ہوگا تاکہ شیعہ عرب لیگ کی تاسیس پہ گفتگو ہوسکے اور اس کے بعد اس عرب لیگ کو قانون شکل دی جاسکے ۔
الدرینی نے یہ کہتے ہوئے کہ نجف اشرف اس عرب لیگ کا مرکزہوگا کہا : اس لیگ کے بنانے والوں کی کوشش رہے گی کہ عربی مملک میں تمام شیعہ پارٹیوں سے رابطہ برقرار کرسکیں اور اھل سنت حضرات سے بھی اسلام ومسلمانوں کے منافع کے پیش نظر دوطرفہ رابطہ قائم رکھ سکیں ۔
آل البیت پارلیمنٹ مصرکے جنرل سکریٹری نے اس لیگ کے پروگرام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اتحاد ویکجہتی کے لئے شیعہ وسنی شخصیتوں کے اجتماعات ، کانفرنسیں اور ملاقاتوں کا اھتمام کرنا اس لیگ کے اھم مقاصد ہیں تاکہ غاصب اسرائیل اور امریکا کی مسلمانوں کے خلاف سامراجی سیاست سے مقابلہ کیا جاسکے ۔
انہوں نے بڑھتے ہوئے شیعہ وسنی اختلافات کو خطرے کی گھنٹی بتاتے ہوئے کہا : شیعہ وسنی دونوں ھوشیار ہیں کہ امریکا کی ھدایت میں بعض تحریکیں کوشش میں ہیں کہ صھیونی اور عربی دشمنی کو شیعہ وسنی دشمنی میں تبدیل کردیں تاکہ عربی واسلامی معاشرہ ٹوٹ کر رہ جائے ۔
محمد الدرینی نے مزید کہا : امریکا اور اس کے متحدین کوشش میں ہیں کہ اسلامی ممالک میں اختلافات پھیلاکر صھیونیت کے لئے سنہرا موقع فراھم کرسکیں تاکہ وہ وسیع پیمانے پر علاقے کے ممالک سے سیاسی اور اقتصادی معاملات انجام دیں سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button