مشرق وسطی

ایران کے اسپتال میں شہید ہونے والے بحرینی باشندے کا جلوس جنازہ

shiitenews shaheed riyaz behrainشہید ریاض عبداللہ راشد بحرین میں پر امن عوامی احتجاج پر آل سعود اور آل خلیفہ کے گماشتوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد علاج معالجے کے لئے ایران منتقل کئے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق شہید ریاض عبداللہ راشد جو بحرینی عوام کے انقلاب کے دوران عوام کے پر امن مظاہروں میں آل سعود اور آل خلیفہ کے گماشتوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر علاج معالجے کی غرض سے اسلام جمہوریہ ایران منتقل

کئے گئے تھے، تہران کے ایک اسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے اور آج ان کا جنازہ قم المقدسہ کے "حسینیہ نجفی ہا” سے اٹھا۔ ان کی نماز جنازہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ادا کی گئی اور جلوس جنازہ حرم سے علی بن جعفر علیہ السلام کے مزار کے ساتھ واقع "گلزار شہداء” کی طرف نکلا جہاں ان کو جنگ اور انقلاب کے شہیدوں کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button