آل خلیفہ حکومت کے خاتمے کا مطالبہ

بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے بدستور جاری ہیں۔ادھر بحرین کے ایک انقلابی رہنما محمد جاسم الدرازی نے نہتے عوام کے خلاف آل خلیفہ کے مجرمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داخلی اور بیرونی سازشوں کے باوجود ملت بحرین اپنے حقوق حاصل ہونے تک استقامت کرتی رہے گی اور اسکی تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملت بحرین چاہتی ہے کہ ایسی حکومت برسراقتدار آئے جو امتیاز و تعصب سے کام نہ لے ۔ انہوں نے ملت بحرین پرجاری تشدد پر عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور عرب لیگ کی خاموشی کی مذمت کی۔







