کویت:سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر استعمال کرنے پر شیعہ گرفتار

کویت میں پولیس نے شیعہ نوجوان کو سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی آراء کی اشاعت پر گرفتار کر لیا ہے ،کویت کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو اہے کہ کسی نوجوان کو سوشل ویب سائٹ کے استعمال پر گرفتار کیا گیا ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کویتی شیعہ نوجوان نصیر ابول جس کی سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر(Twitter) پر (Nasser Abul)کے نام سے ای میل ایڈریس ہے ، کو سعودی مظالم کو آشکار کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔یہ بات انتہائی حیرت انگیز ہے کہ کویت پولیس نے شیعہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد اسے وکیلسے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی ہے جبکہ گرفتاری کو چار روز گذر چکے ہیں مزید یہ کہ گرفتار شیعہ نوجوان کے گھر والوں کو اس سے نہیں ملنے دیا گیا۔







