مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ کا تشدد

bahrain-protestایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ بحرین میں انقلابیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچانے پر آل خلیفہ کی حکومت سے باز پرس کی جائے۔  رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے زوردیاہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کے ہاتھوں انقلابیوں کو جسمانی ایذائين پہنچانے کے بارےمیں آزاد تحقیقات ہونی چاہیں۔ بحرین میں مجرمانہ اقدامات کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے انکشاف کیا ہےکہ بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے انقلابیوں کو کئي کئي دنوں کھڑا رکھا تھا اور انہیں نیند سے بھی محروم کردیاتھا اس کےبعد انہیں پلاسٹیک کے پائپوں اور کیل لگي لکڑیوں سے زد و کوب کیا تھا نیز قیدیوں سے زور زبردستی اعتراف لیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کو فوری طورپر قیدیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچانے کے مسئلے کی تحقیقات کرنی چاہیں اور ٹارچر کے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ ایمنسٹی نے یہ بھی کہا ہےکہ جن لوگوں سے زبردستی اعترافات لئے گئےہیں ان اعترافات کو کالعدم قراردیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button