گرفتار لیڈی ڈاکٹروں پر تشددبحرین کی بگڑتی ہوئی صورتحال،

بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان نے کہا ہےکہ بحرین کی صورتحال زیادہ ابتر ہوتی جارہی ہے۔دوسری جانب
بحرین میں سکیورٹی فورسز کی قید سے آزاد ہونے والی لیڈی ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ قید کے دوران سکیورٹی اہلکارون نے انہیں ایذائيں پہنچائی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والی لیڈی ڈاکٹروں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شکنجے اور اذیتیں دیں اور ان سے حلف نامہ لینے کے بعد انہیں آزاد کیا۔
حکومت بحرین نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کے حلف نامے پر دستخط کریں۔
واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی تحریک کے آغاز سے لے کر اب تک سینکڑوں افراد بحرینی اور سعودی فوجیوں کی جارحیت میں مارے جا چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے بعض کے بارے میں اب تک کوئي پتہ نہیں چل سکا ہے۔







