مشرق وسطی

بحرين: انقلابي تحريک کے سو دن مکمل اور سرکاري دہشتگردي

shiite_news_days_meida_bahrainبحرين کے کئي علاقوں ميں بحريني سيکورٹي فورسز اور جارح سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر حملے کئےـشیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحريني اور سعودي فورسز نے نويدرات اور العکر کے علاقوں ميں مظاہرين پر فائرنگ کي اور آنسو گيس کے گولے داغےـ حملے سے ہونے والے نقصان کي رپورٹ نہيں ملي ہےـ بدھ کے روز بھي بحرين کے بيشتر علاقوں اور خاص طور پر سترہ، الديہ اور سنابيس ميں مظاہرے ہوئے اور لوگوں نے مظاہرين کي سزائے موت کي معطلي، عام شہريوں کي گرفتاري بند کئے جانے اور بحرين سے سعودي فورسز کے اخراج کا مطالبہ کياـ بحريني اور سعودي فوجيوں نے دارالحکومت منامہ اور الدير سميت کئي شہروں ميں اسکولوں پر حملے کرکے خاتون ٹيچروں کو گرفتار کيا ہےـ
بحريني فورسز نے اسي طرح آئرلينڈ کے کئي ڈاکٹروں کو بھي گرفتار کرليا ہے جنہوں نے زخمي ہو جانے والے مظاہرين کا علاج کيا تھاـ ان ڈاکٹروں کے بارے ميں معلوم نہيں ہے کہ انہيں کہاں لے جايا گيا ہےـ سعودي و بحريني فوجي اس سے پہلے بھي ڈاکٹروں اور نرسوں کو مظاہرين کے علاج کے الزام ميں گرفتار کر چکے ہيں ـ چودہ فروري سے بحرين ميں حکومت کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں ميں ايک ہزآر سے زائد افراد شہيد اور زخمي جبکہ اسي تعداد ميں گرفتار کئے گئے ہيں ـ گرفتار ہونے والوں ميں سے بہت سے افراد کے بارے ميں يہ نہيں معلوم ہے کہ وہ کہاں اور کس حال ميں ہيں
بحرين کي انقلابي تحريک کے سو دن مکمل/ مختلف شہروں ميں عوامي مظاہرے
بحرين ميں عوام کي انقلابي تحريک کے سو دن پورے ہوگئے – اس مناسبت سے ملک کے مختلف علاقوں ميں سخت سيکورٹي اور سعودي نيز بحريني فوجيوں کي بھاري نفري کي تعيناتي کے باوجود عوام ۔نے مظاہرے کئے اور اپنے ملک سے سعودي عرب نيز ديگر ملکوں کي افواج کے فوري انخلاء اور آل خليفہ حکومت کے خاتمے کي ضرورت پر زور ديا –
بحرين ميں عوام کے خلاف آل خليفہ اور آل سعود کے فوجيوں کے وحشيانہ تشدد کے باوجود عوام نے اپنے قيام کے سوويں دن ايک بار پھر مظاہرے دوہرائےـ
بحريني عوام نے دارالحکومت منامہ، سميت ملک کے مختلف شہروں ميں مظاہرے کرکے آل خليفہ حکومت کي سرنگوني کي ضرورت پر زور دياـ رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے، بحرين سے سعودي اور اردني افواج کے اخراج کا مطالبہ کيا اور مظاہرين کو حکومت کي جانب سے موت کي سزا سنائے جانے کي مذمت کي ـ اس سے پہلے رات ميں بھي مظاہرين معامير، بني جمرہ اور کرانا ميں سڑکوں پر نکلے اور آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے بازي کي ـ مظاہرين پر سعودي فوجيوں نے حملے کئے جس ميں متعدد مظاہرين خاک و خون ميں غلطاں ہو گئےـ
دوسري جانب سيکڑوں بحريني طلبا نے يونيورسٹي پر فوجيوں کے حملے، اسے فوجي چھاؤني ميں تبديل کر ديئے جانے اور طلباسے جبرا آل خليفہ حکومت کي وفاداري کا عہد لئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے يونيورسٹي جانے سے انکار کر ديا ـ الجزيرہ کي رپورٹ کے مطابق سيکڑوں بحريني طلبا نے يونيورسٹي کيمپس ميں سخت سيکورٹي پراعتراض کرتے ہوئے نئے سمسٹر ميں شرکت کرنے سے انکار کر دياـ بحرين ميں انساني حقوق کي نوجوانوں کي تنظيم کے صدر محمد المسقطي نے کہا کہ شديد سيکورٹي کي وجہ سے يونيورسٹي درس و تدريس کے قابل نہيں رہ گئي ہے لہذا دو ہزار سے زائد طلبا نے يونيورسٹي چھوڑ دي ہے جبکہ بيرون ملک زير تعليم ايک سو ستر سے زائد بحريني طلبا کو بھي حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کي وجہ سے تعليم جاري رکھنے سے محروم کرديا گيا ہے ـ
دريں اثنا بحرين ميں مظاہرين کو سزائے موت ديئے جانے کي مذمت کا سلسلہ جاري ہے اور آج متعدد سياس کارکنوں نے اس فيصلے کي مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس پر عملدرآمد سے حالات اور زيادہ خراب ہوں گےـ بحرين کے نيشنل ڈيموکريٹک فيڈريشن کے سکريٹري جنرل فاضل عباس نے العالم ٹي وي چينل سے گفتگو ميں کہا ہے کہ مظاہرين کو سزائے موت ديئے جانے کا اقدام ايک نيا بحران کھڑا کرنے والا ہے ـ
بحرين کي انساني حقوق کي تنظيم کے سربراہ نبيل رجب نے بھي کہا کہ يہ عدالتي فيصلہ پوري طرح سياسي ہے ـ انہوں نے کہا کہ يہ فيصلہ وزير  دفاع کي سربراہي والي عدالت نے سنايا ہے جو حکمراں خاندان کے رکن ہيں ـ
بحرين ميں چودہ فروري سے عوامي مظاہرے جاري ہيں ـ آل خليفہ حکومت نے سعودي فوجيوں کے ساتھ مل کر مظاہرين پر حملے کئے ہيں جن ميں ايک ہزار سے زائد شہري شہيد اور زخمي ہوئے ہيں جبکہ ايک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلياگيا ہے اور ان ميں سے بہت سے لوگوں کے بارے ميں کچھ پتہ نہيں ہے کہ کہاں اور کس حال ميں ہيں

متعلقہ مضامین

Back to top button