مشرق وسطی

بس اب امن کے نعرے بہت ہوگئے عوام مقاومت کے لئے تیار ہوجائے بحرینی رہنما

shiitenews_allama_jafer_alwiبحرینی رہنما علامہ جعفر علوی نے کہا ہے کہ پر امن پر امن کی باتیں بس اب بہت ہوگئیں عوام کو آل خلیفہ اور سعودی فورسز کے مقابلے کے لئے تیار ہونا پڑے گا ۔ بحرین کی دوسری سب سے بڑی جماعت کے جلاوطن رہنما جعفری علوی نے بحرینی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے اپنے پرامن مظاہروں سے اس ڈیکٹیٹر کاجواب دیا ہے تو اب اپنے مقاومت سے اس کا جواب دو  ۔
اسلام ٹایمز نامی ویب سائیڈ کے عربی سکشن کی خبر کے مطابق علامہ علوی کا کہنا تھا کہ ”کامیابی کاجلد حصول یا دیر سے حاصل کرنا خود ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نے دھرنا چھوڑدیا تو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی اور جب ابھی ہم اپنا دفاع نہیں کرینگے تو ہمیں مزید بھاری قیمت دینی پڑے گی حملہ آوروں سے خود کو بچانا اور ان کے سامنے اپنی جان کا دفاع کرنے کو تشدد نہیں کہتے ”تم ان پر اسی طرح حملہ کرو جس طرح کہ وہ تم پر حملہ آور ہیں“(قرآن) انہوں نے مزید کہا کہ اب سلمیہ یعنی پر امن احتجاج کا وقت ختم ہوا ہے حتی پتھر سے ہی کیوں نہ ہو اپنا دفاع کرنا ہوگا ،- بحرینی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ عوام ہیں کہ جنہوں نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس طرح اپنا دفاع کرنا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button