مشرق وسطی

آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کا احتجاج جاری

shiitenews_Bahrainis_condemnبحرین کے چودہ فروری انقلاب نامی اتحاد نے اس ملک کے دو شہریوں کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے نتائج کے بارے میں آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا ہے۔
چودہ فروری اتحاد نے ایک پریس ریلیز میں بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک کے حالات مزید بحرانی ہونے کے بارے میں حکومت کو متنبہ کیا ہے۔ اس بیان میں بحرین کے مختلف طبقوں سے اپیل کی گئی ہے  کہ وہ اپنے شہروں اور دیہاتوں میں ان دو افراد کی پھانسی کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں۔
چودہ فروری اتحاد کے بیان میں کہا گيا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کو بحرینی شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا پڑے گا۔ بحرین کی عدالت نے علی عبداللہ حسن السنکیس اور عبدالعزیز عبدالرضا ابراہیم حسین کی فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ ان دونوں پر پولیس کے دو اہلکاروں کو قتل کرنے کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے بھی کہا ہے کہ ان دونوں شہریوں کو پھانسی دینے سے نہ صرف احتجاج میں کمی نہیں آئے گی بلکہ اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کے لیے بحرینی عوام کا عزم و ارادہ اور مضبوط ہو گا۔
بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب نے کہا ہے کہ بحرین کے دو بےگناہ شہریوں پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں اور یہ فیصلہ سیاسی پہلو کا حامل ہے۔ انہوں نے بحرینی عوام کے خلاف اس ملک کی عدالتوں کے یکطرفہ غلط اور ظالمانہ فیصلوں پر وسیع عوامی احتجاج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے حکام عوامی احتجاج کو بھرپور طاقت اور تشدد سے کچل رہے ہیں اور انہیں اپنے ان اقدامات پر سخت عوامی احتجاج اور ردعمل کا منتظر رہنا چاہیے۔
نبیل رجب نے اس بات پر زور دیا کہ جب سے بحرین میں عوامی احتجاجی کا سلسلہ شروع ہوا ہے تب سے اب تک نہیں رکا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی تمام تر بربریت کے باوجود عوام اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے پرعزم ہیں۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی تحریک کے آغاز سے لے اب تک بحرینی سکیورٹی فورسز اور سعودی فوجیوں کے ہاتھوں سیکڑوں افراد جاں بحق زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں اور گرفتار ہونے والے بہت سے افراد کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گيا ہے۔ آیا وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button