مشرق وسطی

بحرین:شیعہ عالم دین سمیت نو افراد کوبیس سال قید

shiitenews_political_prisoners_0.previewبحرین کی ایک عارضی عدالت نے ایک بحرینی شیعہ عالم دین سمیت نو شیعہ افراد کو بیس بیس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شیعہ عالم دین محمدصفاف سمیت نو شیعہ بحرینیوں کو بیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،واضح رہے کہ عالمی سطح پر بحرین میں ہونے والے تشدد کے واقعات کے خلاف شدید دباؤ برقرار ہے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بحرین میں قائم عارضی عدالت نے نو شیعہ افراد بشمول شیعہ عالم دین محمد صفاف کو پولیس والوں کو اغوا کرنے کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنا ئی ہے جبکہ ابھی تک یہ بات ثابت نہیں ہو سکی ہے کہ پولیس والوںکا اغوا کس وقت اور کہاں اور کیسے ہوا؟تاہم عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لئے پندرہ روز کا وقت موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق چند ماہ قبل بھی بحرین کی فوجی عدالت نے پانچ شیعہ بحرینی شہریوں کو پولیس والوں پر تشدد کے جھوٹے الزام میں پھنساتے ہوئے پانچ سال اور دو سال کی قید کا حکم جاری کر دیا تھا ،جس کے بعد بحرین مین احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا۔
معروف شیعہ بحرینی عالم دین اور اپوزیشن رہنما محمد حبیب الصفاف کو بحرین میں حکومت مخالف مظاہرو ں کی قیادت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں مارچ میں قائم کی گئی سول اور فوجی عدالتوں میں پیش کر دیا گیا ،تاہم ججوںنے بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں شیعہ رہنما کو بیس سال قید کی سزا سنا دی ہے اور ان پر پولیس کو اغوا کرنے کا جھوٹا مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے ،واضح رہے کہ تاحال پولیس کے اغوا کی وارداتوںکی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ماہ اپریل میں بھی فوجی عدالتوںنے چار شیعہ بحرینیوںکو سزائے موت سناتے ہوئے تختہ دار پر لٹکا دیا تھا جن پر پولیس والو ں کو قتل کرنے کا جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا تھا،یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحرین میں بحرینی اور سعودی افواج نے مل کر گذشتہ دو ماہ سے سینکڑوں معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رکھا ہے جبکہ مساجد میں گھس کر قرآن کریم کی بے حرمتی سمیت کئی ایسے واقعات میں ملوث ہیں اور اسپتالوں سے ڈاکٹروں اور نرسوں کو اغوا کر کے لا پتہ کیا جا رہا ہے تا کہ ذخمی ہونے والوں کا مؤثر علاج معالجہ نہ کیا جا سکے۔
جمعرات کے روز عالمی ادارے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بحرین میں سعودی اور بحرینی افواج کے ہاتھوں امریکی ایماء پر بحرینیوں کے قتل عام پر سخت تنقید کرتے ہوئے مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سعودی اور بحرینی افواج فوری طور پر معصوم اور نہتے افراد کا قتل عام بند کریں اور امریکی مفادات کے تحفظ اور امریکی پانچویں بحری بیڑے کے تحفظ کے لئے معصوم بحرینی عوام کو نشانہ نہ بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button