مشرق وسطی
بحرین میں جلوس عزاءپر قابض افواج کی فائرنگ چارعزادارزخمی

بحرین کے عوام کا احتجاج پوری طرح پرامن ہے
۔
بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے رکن ہادی موسوی نے فارس نیوز سے انٹرویو میں اس بات پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ بحرین کے انقلابی پرامن طریقوں نے اپنے مطالبات پیش کررہےہیں اور وہ مسلحانہ جھڑپوں پریقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام کے مظاہرے جاری رہیں گے اور آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کے جاری رہتےہوئے اس حکومت سے مذاکرات کرنا بے سود ہے۔ ہادی موسوی نے کہا کہ حکومت بحرین رعب و وحشت کا ماحول قائم رکھنا چاہتی ہے اور انقلاب کےآغاز سے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے کال کوٹھریوں میں ڈال دیا گيا ہے نیز انہیں جسمانی ایذائيں بھی پہنچائي جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو بحرینی عوام کے انقلاب سے سب سے زیادہ خوف لاحق ہے اور آل سعود نے اس انقلاب کو روکنے اور اسے ناکام بنانے کےلئے سب سے زیادہ کوشش کی ہے۔ بحرین میں شیعہ عوام کی اکثریت ہے جو اپنے سنی بھائیوں کے ساتھ ساتھ بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔