مشرق وسطی

بحرین میں حالات بدستور کشیدہ

shiitenews_bahrain_protestsبحرین میں آل خلیفہ کا تشدد جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے مزید دسیوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی فورسز نے سعودی عرب کے جارح فوجیوں کے ساتھ ملکر مختلف شہروں اور دیہی علاقوں پر حملے کئے اور بہت سے لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ادھر بحرین کے انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے دو اراکیں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیاتھا۔ انہوں نے کہا بحرینی سکیورٹی فورسز نے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا ہے اور قیدیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔
بحرین میں اہل تشیع کی اکثریت ہے جو اپنے سنی بھائیوں کے ہمراہ حقوق سے محروم ہیں۔ بحرینی عوام نے چودہ فروری سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تحریک شروع کر رکھی ہے۔
بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی اڈا
بحرین کی فوج کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہےکہ بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کی مشترکہ فوج کا اڈا قائم کیا جاے گا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے چھ ملکوں کے معاہدے کےمطابق ان ملکوں کا مشترکہ فوجی اڈا بحرین میں قائم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خلیج فارس کے چھ عرب ملکوں کے معاہدے کےمطابق ان کی فوجیں دوسرے ملکوں میں تعینات نہیں کی جاسکتی ہیں۔ سپرجزیرہ کے نام سے یہ مشترکہ فوج بیرونی خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئےبنائي گئي ہے لیکن بحرین میں انقلاب کے آغاز کے بعد سے یہ مشترکہ فوج بحرین میں نہتے عوام کا قتل عام کر رہی ہے ۔ سیاسی مبصرین نے بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کی فوج کے اقدام کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button