مشرق وسطی

بحرین / نام نہاد خادم الحرمین کا عالمی ریکارڈ / 210 مسجدوں کو نقصان پہنچایا 29 مسجدیں شہید کردیں

mas1خادم الحرمین الشریفین کہلوانے پر بضد آل سعود کی وہابی فورسز نے تاریخ میں پہلی بار ھدمِ مساجد اور بیوت اللہ کو شہید کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے بحرین میں 263 مساجد پر حملے کئے ہیں اور 29 مساجد کو مکمل طور پر شہید کردیا ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نام نہاد خادم الحرمین کے غنڈوں نے آل خلیفہ کے بیرونی کرائے کے درندوں کے ساتھ مل کر 210 مساجد کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ 29 مسجدون کو مکمل طور پر شہید کردیا ہے۔
آل سعود کے درندوں نے ان مساجد میں قرآن مجید سمیت مقدس کتب کو بھی نذر آتش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ان مساجد سے جلے ہوئے قرآن کے پچاس نسخے ہاتھ آئے ہیں جبکہ کتب دعا کے 500 نسخے آل سعود کے گماشتوں کے ہاتھوں نذر آتش ہوچکے ہیں۔
آل سعود کے جلادوں نے بحرین میں اٹھارہ امامبارگاہیں بھی شہید کردی ہیں۔
یادرہے کہ منگولوں، تاتاروں، ہندوؤں اور سکهوں کے ساتھ مسلمانوں کی تاریخی جنگوں نیز صلیبی جنگوں اور فلسطین پر اسرائیلی یلغار میں بهی اتنی مساجد شہید نہیں ہوئیں جتنی سعودیوں نے توڑے ہی عرصے میں شہید کردی ہیں۔
آل سعود نے بحرین میں ھدم مساجد کے حوالے سے عالمی و تاریخی ریکارڈ اپنی سیاہ تاریخ کے سیاہ صفحات پر درج کردی ہے۔
جن مساجد کو شہید کیا گیا ہے ان کے نام دیکھ کر اہل بیت اطہار علیہم السلام سے آل سعود کے بغض اور دشمنی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے:
1. فدک الزهراء (ع) مسجد – حَمَد سٹی – منہدم کی گئی
2. امام جواد (ع) مسجد – حَمَد سٹی _ منہدم کی گئی
3. ام البنین (س) مسجد – حَمَد سٹی ـ منہدم کی گئی
4. مسجد ابوطالب (ع) – حَمَد سٹی ـ منہدم کی گئی
5. مسجد امام حسن عسکری (ع) – حَمَد سٹی ـ منہدم کی گئی
6. مسجد سیده زینب (س) – حَمَد سٹی ـ توڑ دی گئی
7. مسجد کریم اهل بیت (ع) (امام حسن مجتبی (ع)) – حَمَد سٹی ـ توڑ دی گئی
8. سلمان المحمدی مسجد / اسکوائر نمبر 19 ـ منہدم کی گئی
9. مسجد رسول الاعظم (ص) ـ کرزکان ـ منہدم کی گئی
10. امام الهادی مسجد ـ دار کلیب ـ منہدم کی گئی
11. امام علی (ع) مسجد ـ صدد ـ منہدم کی گئی
12. شیخ عابد مسجد ـ سِتره ـ منہدم کی گئی
13. مسجد الوطیه (قدمگاه امام مهدی (ع)) ـ الماحوز ـ منہدم کی گئی
14. امیر محمد البربغی مسجد ـ عالی ـ منہدم کی گئی
15. الکویکبات مسجد ـ جد علی ـ نذر آتش کی گئی
16. امام مهدی (ع) مسجد ـ دار کلیب ـ منہدم کی گئی
17 . مسجد الإمام الصادق (ع) ـ سلماباد ـ منہدم کی گئی
18. مسجد و مقام العلويات ـ الزنج ـ ـ منہدم کی گئی
19. مسجد الشيخ محسن الصبور ـ الزنج ـ منہدم کی گئی
20. مسجد الشيخ مؤمن ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی
21. مسجد ابي ذر الغفاري ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی
22. مسجد الإمام الهادي (ع) ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی
23. مسجد الدوره ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی
24. مسجد الإمام الصادق ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی
25. مسجد الإمام الجواد (ع) ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی
26. مسجد الامام الحسن (ع) ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی
27. مسجد عين رستان ـ عالي ـ منہدم کی گئی
28. مسجد و مقام صعصه بن صوحان ـ عسكر ـ توڑ دی گئی
29۔ مسجد الشیخ یوسف ـ بوری ـ منہدم کی گئی
ریڈیو تہران کی رپورٹ:
بیالیس مساجد اور امام بارگاہیں شہید
بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے عوامی تحریک شروع ہونے کےبعد سے اب تک بیالیس امام بارگاہوں اور مساجد کو شہید کیا ہے۔ المنارکی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ نے آل سعود کی مدد سے پچيس مسجدوں اور سترہ سے زائد امام بارگاہوں کو شہید کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے فوجیوں کےوحشیانہ حملوں میں تین سوپچھتر امام بارگاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آل سعود اور آل خلیفہ کے درندوں نے گذشتہ روز الدیہ شہر میں مسجد الانوار، اور شہر النویدارات کی سب سے بڑی مسجد المومن کوشہید کردیا۔ بحرین کے عوام کی تحریک چودہ فروری سے جاری ہے اور وہ اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کررہےہیں۔ بحرین کی حکومت خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کی فوجی مدد سے عوامی تحریک کچل رہی ہے اور اس کا ایک حربہ مساجد اور امام بارگاہوں کو masمسمار کرنا ہے۔
– نام نہاد خادم الحرمین کے گماشتوں کے ہاتھوں ھدم مساجد کی تصویریں
http://www.urdu.shiitenews.com/index.php?option=com_content&view=article&id=3186:2011-04-18-13-12-57&catid=49:2010-03-11-05-13-12&Itemid=69
http://www.urdu.shiitenews.com/index.php?option=com_content&view=article&id=3173:2011-04-15-08-45-24&catid=53:2010-03-11-05-21-13&Itemid=71
http://www.urdu.shiitenews.com/index.php?option=com_content&view=article&id=3165:2011-04-13-11-26-39&catid=49:2010-03-11-05-13-12&Itemid=69

متعلقہ مضامین

Back to top button