مشرق وسطی

بحرین / آل خلیفہ و آل سعود کے مجالس عزا پر وحشیانہ حملے جاری رہے

images_22بحرین میں پیغمبر اسلام (ص) کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی یاد میں منعقد مجلس عزا پر آل سعود اور آل خلیفہ کے وحشی فوجیوں نے سفاکانہ اور وحشیانہ حملہ کرکے کئی سوگواروں کو زخمی اور درجنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے وحشی اور درندہ صفت فوجیوں نے مجلس عزا کے مقام کا محاصرہ کرلیا اور مجلس میں شرکت کرنے والے فراد پر آنسو گیس پھینک کر انھیں منتشر کردیا العکر ، الدیر، اور بلاد کے علاقوں میں بھی سعودی فوجیوں نے آنسو گیس کا استعمال کرکے عزاداروں کو منتشر کردیا ۔ واضح رہے کہ بحرینی حکومت سعودی حکومت کے تعاون سے اپنا اقتدار قائم رکھنے کے لئے بحرینی عوام کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے بحرینی و سعودی حکومتوں نے اب تک 5 مسجدوں کو شہید کردیا ہے قرآن کریم کی بے حرمتی کی ہے اور 500 کے قریب افراد کو جیل میں بند کردیا ہے جبکہ دو درجن سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں پورے بحرین کوفوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے اور عوام کو گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے بحرین میں ہونے والے مظالم پرانسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی خاموش ہیں ۔ بحرینی عوام بحرین میں عوامی اور جمہوری حکومت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button