تصاویر – بحرین / آل خلیفی اور آل سعودی جلادوں کے ہاتھوں شہید حاج سید حمید محفوظ کا المناک قتل )

اس سید زادے "الحاج سید حمید محفوظ” کا تعلق بحرین کے علاقے سار سے ہے جنہیں دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ غسل سے پہلے اور غسل کے بعد، تجہیز و تکفین نیز تشئیع کی تصویریں۔۔۔شہید کو شدید تشدد اور آزار و اذیت پہنچانے کے بعد قتل کیا گیا اور آج صبح ان کی "بوری بند لاش” ان کے گھر کے سامنے پھینکی گئی!!!؟
سوال یہ ہے کہ جو قوت پورے اصرار کے ساتھ حکومت کہلواتی ہے اس کے اس طرح کے اقدامات سے کس چیز کا پتہ ملتا ہے؟
ریاستی دہشت گردی کے کسی بھی اقدام سے کسی حکومت کی قوت نہیں بلکہ ضعف اور بے بسی کا ثبوت ملتا ہے۔
بوری بند لاشیں ملنا قارئین و صارفین کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اگر بعض ممالک میں غنڈے اور دہشت گرد اس طرح کے اقدامات سرانجام دیتے ہیں تو بحرین میں آل خلیفی سرکار اس طرح کے اقدامات سرانجام دے رہی ہے اور اگر ایک طرف سی سیاہ پلاسٹک کے تھیلے میں بند کرکے ان کی لاش ان کے گھر کے سامنے پھینکی گئی ہے تو دوسری طرف سے ان پر درندگی کی تمام حدود عبور کرکے غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدام کرکے ان کو شدید ترین تشدد اور ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا ہے۔



























