مشرق وسطی

عوامی تحریک جاری رہے گی

bahrain_mourning_dayتحریک آزادی بحرین کے رہنما عبدالرؤوف شائب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوامی مطالبات پورے ہونے تک حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عبدالرؤوف شائب نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوۓ مزید کہا کہ بحرین کی انقلابی تحریک میں شیعہ اور سنی دونوں شامل ہیں اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آئين میں ترامیم اور نااہل حکام کی برطرفی سمیت تمام عوامی مطالبات پورے نہیں ہوجاتے۔ عبدالرؤوف شائب نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حکومت کے خلاف بحرین کے عوام کی تحریک ایک اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور حکومت اس تحریک کو دبانے پر قادر نہیں ہے۔ عبدالرؤوف شائب نے مزید کہا کہ حکومت بحرین کے مخالفین تشدد کے خلاف ہیں اور اپنے مقاصد کے حصول کے لۓ پرامن مظاہرے ہی بحرین کی عوامی تحریک کی اصل حکمت عملی ہے ۔ واضح رہے کہ بحرین میں فروری کے مہینے سے شروع ہونے والےعوامی مظاہروں میں اب تک کم از کم چوبیس افراد جاں بحق اور تقریبا ایک ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button