مشرق وسطی

مصر کی عوام نے قائد انقلاب اسلامی ایران کے بیان کا خیر مقدم کیا

egypt_shia_leaderمصر کے فعال شیعہ مفکر نے اسلامی انقلاب ایران کو دنیا کے بے نظیر عوامی انقلاب سے تعبیر کیا ۔مصر کے فعال شیعہ مفکر ڈاکٹر احمد هلال نےایک ویب سایٹ کے رپورٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہویے کہاہے کہ  وہ جوان جو سرکوں پہ اتر آئے ہیں وہ موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں اور یہ حکومت اس طرح سے ختم ہو کہ اس کے سابق کوئی عناصر بھی باقی نہ رہے اور مصر کے لئے جدید زمانہ قائم ہو جائے ۔
انہوں نے حکومت میں ہوئے بعض تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حکومت میں پیش آئی تبدیلیاں کچھ بھی بدل نہی سکتی اور جن لوگوں نے نئے منصب کو اخذ کیا ہے وہ موجودہ حکومت کے جز اور ان سے منسلک ہیں ، عوام کو چاہیئے اپنے مطالبہ کے حصول کے لئے جد وجہد کریں اور اگر حالات ایسے ہی باقی رہے تو بہت جلد ہی حسنی مبارک کی نابود حکومت کا مشاھدہ کرینگے ۔
یہ شیعہ مفکر نے اسلامی انقلاب ایران کو بے نظیر جانا اور اظہار کیا : اسلامی انقلاب ایران دنیا کا ایک بے نظیر و عوامی انقلاب تھا کہ جو عوام کے مطالبہ کو اس تک پیش کر سکا جس میں کسی بھی طرح کی سازش کامیاب نہی ہو سکی اور ابھی ھم لوگ اس علاقہ میں اس کی ترقی اور قدرت کو دیکھ رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button