مشرق وسطی

مصر میں انقلاب کا پندرہواں دن

egypt_day_15آج پندرہویں دن بھی مصری عوام کے مظاہرے جاری ہیں اور لاکھوں افراد حسنی مبارک کی آمرانہ حکومت کےخلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ مصرکے مختلف شہروں میں مظاہرہ کرنے والے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک استعفی دے اور نئي حکومت قائم کی جائے۔ ادھر مصر کے ڈکٹیٹر نے گذشتہ روز ایک نمائشی حکم نامے کے ذریعے گذشتہ بدھ کے خونی واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ یادرہے حسنی مبارک کے  غنڈوں کے ہاتھوں تین سو مظاہرین جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئےہیں۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ مصرکے دوسرے بڑے شہراسکندریہک میں بھی لاکھوں افراد مظاہرہ کررہےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button