مشرق وسطی

حسنی مبارک کو جمعے تک کی مہلت

al_bradeieمصر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حسنی مبارک کے مخالفین نے کہا کہ مبارک کو جمعے تک ملک چھوڑدینا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر البرادعی نے کہا کہ عوام نے جمعے کو مبارک کے مصرسے جانے کا دن قراردیا ہے لھذا حسنی مبارک کو جمعےتک مصر سے چلا جانا چاہیے۔ادہر مجلس اعلائے آل البیت مصر کے سر براہ محمد الدرینی نے کہا ہےکہ حسنی مبارک کے خلاف مصری عوام کا انقلاب اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام حقیقی اسلام کی حکومت  چاہتے ہیں۔
مجلس اعلائے آل البیت کے سربراہ نے عوامی انقلاب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کا حق ہے اور مصری حکام کو ان کے کئے کی سزا ملنی چاہیے۔
محمد الدرینی نے کہا ہےکہ برسوں کے جھوٹ، ظلم وستم اور بد عنوانی کرنے کے بعد اب ملت مصر اٹھ کھڑی ہوئي ہے اور مصر امت اسلامی کی آغوش میں واپس آرہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button