مشرق وسطی

شیعہ رکن اسمبلی رضا حیدر اور خادم حسین کے قاتل گرفتار

IG_Sindhشیعہ رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور خادم حسین ولد علامہ مرزا یوسف حسین کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گرد گرفتار ہو گئے ہیں،شیعت نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور شیعہ رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور خادم حسین سمیت دیگر کئی شیعہ نوجوانوں کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ناصبی دہشت گرد گرفتار ہو  گئے ہیں۔
کراچی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ گذشتہ دنوں شہید ہونے والے شیعہ رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور حالیہ دو روز قبل ناظم آباد میں شہید کئے گئے خادم حسین کے قتل میں ملوث دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ،انسپکٹر جنرل سندھ پولیس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور یہ دونوں دہشتگرد کراچی میں گذشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ میں شہید کئے گئے شیعہ نوجوانوں سید شہزاد حیدر،سید آصف رضا،آغا عابد شیرازی ،ڈاکٹر سید عباس حیدر ،خادم حسین اور جنید شاکر سمیت شیعہ رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر کے قتل میں ملوث ہیں۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتار شدہ دیشت گردوں نے سال رواں کے پہلے چھ ماہ میں گیارہ بے گناہ شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا ،واضح رہے کہ دو روز قبل منگل کی رات کو سی آئی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کاروائی کر کے کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا ،جب کہ دونو ں ناصبی دہشت گردوں کی شناخت وسیم الیاس بردی اور عبداللہ الیاس تیمور کے نام سے کر لی گئی ہے،آئی جی سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گرد وسیم الیاس بردی کو دو سال پہلے بھی کرمنل کیسز میں گرفتار کیا گیا تھا کچھ عرصہ بعد ہی مجرم رہا ئی پا گئے تھے۔
آئی جی سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دو اہم دہشت گرد شاکی برمی اور آصف چھوٹو کراچی میں ہونے والی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں تاہم پولیس انتظامیہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے اقدامات کر ہی ہے ،واضح رہے کہ گرفتار کئے گئے کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے دونوں دہشت گردوں کے چہروں کو پولیس نے کپڑوں سے ڈھکاہو ا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button