مشرق وسطی

شیعیان کویت کا مطالبہ: فرقہ واریت پھیلانے والا مرکز، بند کرو

shiite_kuwaitشیعیان کویت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرقہ واریت کو فروغ دینے والے متنازعہ مرکز “وَ ذَکِّر” کو فوری طور پر بند کرے۔
و ذکر نامی مرکز کویت میں متنازعہ اقدامات کے حوالے سے بدنام ہے اور اس نے حال ہی میں متنازعہ موقف اپنا کر اس ملک میں ایک بڑا تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی۔
شیعیان کویت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت کی حکومت نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں فرقہ واریت کا سد باب کرے گی اور فرقہ واریت پھیلانے والے حلقوں کا مقابلہ کرے گی چنانچہ اسے و ذکر نامی متنازعہ مرکز کی بندش کے لئے فوری اقدام کرنا چاہئے اور اس کا عملی مقابلہ کرنے کے لئے سامنے آنا چاہئے۔
یادرہے کہ کویت کی بیس لاکھ آبادی میں کم از کم ایک تہائی آبادی کا تعلق پیروان اہل بیت علیہم السلام سے ہے جو اس ملک کے مختلف علاقوں میں اہل سنت بھائیوں کے ساتھ پرامن زندگی بسر کررہے ہیں۔
مآخذ: ابنا

متعلقہ مضامین

Back to top button