عراقی وزیر اعظم کا داخلی اختلافات کے خاتمے پر زور

عراق کے وزیر اعظم نے عراق میں داخلی اختلافات کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں داخلی اختلافات کے خاتمے اور اتحاد و یکجہتی پر زور دیا گيا ہے۔اس بیان کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری سے ملاقات کے دوران آئيں میں مذکور معینہ وقت کے مطابق حکومت کی تشکیل کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ عراق کی آئندہ حکومت کے اراکین میں لیاقت اور صاف ستھرا ماضی اصل معیار ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نئي کابینیہ کی تشکیل کے سلسلے میں مختلف گروپوں اور جماعتوں کے ساتھ ان کا صلاح و مشورہ جاری ہے۔عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے نئي حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی گروپوں کےساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرادیتے ہوئے کہا کہ عراق میں ایسی حکومت قائم ہونی چاہئے جس میں تمام جماعتیں اور گروپ شریک ہوں۔








