بغداد میں کار بم دھماکہ متعدد شہید

الفرات نیوزرپورٹ کے مطابق آج بروزمنگل عراق کے دارالحکومت بغدادکے وسط میں نئوبغدادکے علاقے میں سنیما البیضاء کے سامنےایک زوردار اربمب دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں 3افرادموقع پرہی شہید جبکہ 10افرادزخمی ہونے کے علاوہ آس پاس کے عمارتوں کوبڑے پیمانے پرنقصانات پہنچی ہیں،ذرائع کاکہنا تھاکہ گزشتہ روز بھی بغداد کے علاقے العطیفیۃ،الکاظمیۃ، المحمودیۃ اورنئوبغداد میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید ہوئے تھے۔








