عراق

مغرب نے حقیقی اسلام، آیت اللہ سیستانی کےفتوؤں سے پہچانا۔رنتسی

sistaniاٹلی کے وزيراعظم نے کہا ہے کہ مغرب نے آیت اللہ سیستانی کے فتوؤں سے اسلامی کا حقیقی چہرہ پہچانا ۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم ماتئورنتسی نے عراق کے نئے وزیراعظم حیدرالعبادی سے اپنی حالیہ ملاقات کے موقع پر کہا کہ مغرب نے اسلام کا حقیقی چہرہ ، آیت اللہ سیستانی کے فتوؤں کے ذریعے پہنچانا اور تاریخ، آیت اللہ سیستانی کے انسانی موقف کو زندہ و جاوید بنادےگی۔
اٹلی کے وزیراعظم نے گذشتہ چالیس برسوں سے عراقی قوم کے نہایت مشکل حالات میں مبتلاء رہنےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود، عراقی شیعوں کے رہنماؤں نے دوہزارتین کے بعد شیعوں کو دوسرے قبائل اور ادیان ومذاہب کے پیروؤں سے انتقام لینے کے لئے نہيں اکسایا بلکہ دوسرےقبائل کواپنا بھائی قرار دیا۔
اٹلی کے وزیراعظم نے گذشتہ بدہ کو عراق کا دورہ کیا تھا اور اس ملک کے حکام سے سیکورٹی کی صورت حال بالخصوص داعش دہشتگردگروہ کے خلاف جدوجہد کی ضرورت پرتاکید کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button