عراق

مردوں کا علاج کرنے پر داعش نے خاتون ڈاکٹر کو قتل کر دیا

مردوں کا علاج کرنے پر داعش نے خاتون ڈاکٹر کو قتل کر دیاشیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) کے مطابق دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) نے دیرالزور شہر سے ایک خاتون ڈینٹسٹ کو مرد مریضوں کا علاج کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے قتل کردیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر دوحہ دیاب کو دو دن قبل گرفتار کیا گیا اور بغیر کسی عدالت میں مقدمہ چلائے بغیر انتہائی مختصر وقت میں ہی اس کے قتل کا فیصلہ کردیا گیا۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اسی شہر میں پچھلے ایک ہفتہ کے دوران 700 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔ دیرالزور شہر کے قبائل اور آئی ایس آئی ایس کے درمیان مفاہمت پچھلے دو ہفتون کے دوران شدت اختیار کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button