عراق

عراق میں فوج کے حملے میں ابوبکر الغدادی کا معاون ہلاک

daish911عراق کی فوج کے جنگي طیاروں نے موصل شہر کے علاقے سنجار میں داعش کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 45 دہشتگردوں منجملہ دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ایک معاون کو ہلاک کردیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے نیشنل انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے جنگی طیاروں نے موصل شہر میں سنجار کے علاقے میں قلعہ خاتصور کے مقام پر دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 دہشتگرد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ داعش گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا فلسطینی نژاد ایک معاون عبداسماعیل بھی اس بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button