عراق

خلیفہ ابوبکر بغدادی نے داعش کی لڑکیوں اور خواتین پر قبضہ جمالیا

khalifa qabsaصوت العراق کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں نے اعلان کیا ہے کہ ابو بکر بغدادی ایک جہادی انسان بننے کے بجائے فسادی اورعیاش انسان بن گیا ہے۔ داعش دہشت گردوں کی ابو بکر بغدادی اس کے نائب اور اس کے قریب کمانڈروں پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ داعش دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ ابو بکر بغدادی نے تمام غنائم ، املاک اور عورتوں اور لڑکیوں پر تسلط جمالیا ہے ابو بکر بغدادی کی رفتار کی وجہ سے داعش کے اعلی رہنماؤں میں اختلاف پیدا ہوگیا ہے بعض داعش رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ابو بکر بغدادی ایک عیاش اور فسادی انسان بن گیا ہے اور وہ شام اور عراق کے اچھے اور اونچے محلوں میں زندگی بسر کررہا ہے اور اس کی جہادی فکر میں 180 درجہ فرق پڑ گیا ہے اور وہ ایک عیاش اور بدـحت انسان بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ ابو بکر بغدادی کو حال ہی میں داعش دہشت گردوں نے اپنا خلیفہ مقرر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو اس کی اطاعت کرنے کا حکم دیا تھا جسےاہلسنت کے تمام علماء نے رد کرتے ہوئے ابو بکر کی خلافت کو غیر شرعی اور غیر اسلامی قراردیدیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button