عراق

مقدادیہ پر عراقی فورسز کا کنٹرول، داعش کے دہشت گرد گرفتار

iraq army96عراق کی وزارت دفاع نے مشرقی صوبے دیالہ میں قیام امن کی خبر دی ہے۔

عراق کی خبر رساں ایجنسی سومریہ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے آج کہا ہے کہ فوج نے پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبۂ دیالہ میں واقع مقدادیہ کا علاقہ وسیع آپریشن کے بعد اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اس صوبے میں اب مکمل طور پر امن پایا جاتا ہے۔ عراقی وزارت دفاع کے بیان میں آيا ہےکہ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشتگرد گروہ داعش کے بعض عناصر کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی گاڑیاں اور اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب عراقی وزیر اعظم کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سیکورٹی فورسز نے شمالی تکریت میں واقع بیجی کے قریب جواری نامی دیہات میں دہشتگرد گروہ داعش کے سترہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
ادھر عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے جلولان محلے سے قبیلۂ ابونمر کے چالیس افراد کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button