عراق کے صوبہ انبار میں داعش کےکمانڈر ابونعمان السعودی سمیت 24دہشت گردہلاک

العھد رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورس نے دعوی کیا ہےکہ بدھ کے روز کو انہوں نے صوبہ انبار میں داعش کے 24 دہشت گردووں کو ہلاک کیا ہے ان ہلاک شدگان میں داعش کے اہم کمانڈر ابونعمان السعودی بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ داعش نامی یہ تنظیم بیرونی امداد پر عراق میں بدامنی پھیلارہی ہے، گذشتہ ماہ سے اس تنطیم کی جانب سے شروع ہونے والی کاروائی کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں بے گناہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔ جبکہ دوسری طرد عراقی فورس اور رضاکاروں کی جانب سے داعش کے خلاف آپریش بھی جاری ہے، جسکے نتیجے میں داعش کے کئی کمانڈر اور کارکناں ہلاک ہوئے ہیں۔








