عراق

داعش تکفیری گروہ کے وحشیانہ جرائم چار سو اسی شیعہ شہید

daish4عراق میں انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ داعش تکفیری دہشتگردوں نے شمالی عراق کے صوبے نینوا کی ایک جیل کو اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بناتے ہوئے چار سو اسّی شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کردیا۔صوت العراق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی عراق کے صوبے بصرہ کے انسانی حقوق کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ بدوش جیل میں داعش دہشتگردوں نے صرف شیعہ ہونے کی بناء پر ان افراد کو تہ تیغ کیا ہے۔انسانی حقوق کے اس مرکز نے داعش تکفیری دہشتگردوں کے اس غیر انسانی اقدام کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ بدوش جیل، صوبے نینوا میں موصل کے قریب واقع ہے جس پر داعش دہشتگردوں نے قبضہ کرلیا تھا۔ ان دہشتگردوں نے بدوش جیل پر حملہ کرکے وہاں صرف شیعہ مسلمانوں کا بہیمانہ قتل عام کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button