عراق

موصل میں داعش دہشت گردوں نے 4 عورتوں کے سر قلم کردیئے

mosal killموصل میں قبائل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے موصل کے المنصور علاقہ میں اپنے حکم سے سرپیچی کرنے کے جرم میں 4 عیسائی عورتوں کو قتل کردیا ہے۔ موصل پر قبضہ کرنے کے بعد داعش دہشت گردوں نے وہاں کی عورتوں کو جہاد النکاح کی دعوت دی تھی اور اس حکم کو نہ ماننے پر سخت سزا دینے کا اعلان کیا تھا، سلفی وہابی دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اور اب تک عراقی فوجیوں نے سیکڑوں سعودی گاڑیوں کو عراق میں تباہ کیا ہے۔

داعش کے وحشیانہ اقدامات انسانی حقوق کمیشن کو پیش

عراق کی وزارت انسانی حقوق نے اس ملک ميں داعش اور بعثي دہشت گردوں کے وحشيانہ جرائم کے ثبوت و شواہد، اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل اور انساني حقوق کميشن کو پيش کئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کے انسانی حقوق کی وزارت نے عراق کے صوبوں نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں دا‏عش گروہ کی بربریت سے متعلق ٹھوس ثبوت و شواہد اکٹھا کرکے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے کمیشن اور سلامتی کونسل کو پیش کئے ہیں۔ داعش اور بعثي دہشت گردوں کے جن جرائم کے ثبوت و شواہد عراقي حکومت نے سلامتي کونسل کو پيش کئے ہيں ان ميں موصل کی بادوش جيل ميں چار سو اسيّ قيديوں کو پھانسي، موصل شہر کے چودہ اہل سنت علما کو پھانسي، عورتوں کي عصمت دري، موصل میں عيسائيوں پر جزيے کو مسلط کيا جانا، شبک قبيلے کے ڈيڑھ سوافراد کا اغوا کرنے جيسے بے شمار بھيانک جرائم شامل ہيں- عراقي ذرائع نے کہا ہے کہ شمالي عراق کے نولاکھ عراقيوں نے پچھلے دوہفتے کے دوران عراق کے کردستان اورسنجار کے علاقے ميں پناہ لي ہے تاکہ وہ داعش کے مجرمانہ اقدامات سے محفوظ رہيں۔ اس ميں شک نہيں کہ جوکچھ عراق ميں ہورہا ہے وہ اس سناريو کا نتيجہ ہے جو علاقے کے بعض ممالک اور امريکا عراق ميں لڑائيوں کي شکل ميں انجام دے رہے ہيں۔ صوبہ ذيقار کي سيکورٹي کميٹي کے سربراہ نے بھي انکشاف کيا ہے کہ تين ہزار دہشت گرد عراق اور سعودي عرب کي مشترکہ سرحدوں پر موجود ہيں۔ سعودي عرب ان ملکوں ميں سے ہے جو داعش اور بعثي دہشت گردوں کي ہر طرح کي مدد کررہا ہے – عراقي وزيراعظم نوري مالکي نے بھي اس نکتے کا اعتراف کرتے ہوئے کہ عراق کے واقعات ميں بعض ملکوں کا ہاتھ ہے کہا ہے کہ عراقي فوج اور عوامي رضاکار فورس موجودہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوري طرح تيار ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button